5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بینظیر بھٹو کی طرح سلمان تاثیر کا قتل بھی سیاسی ہے، قمر زمان کائرہ
جنگ نیوز -
لالہ موسیٰ…وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی طرح سلمان تاثیر کا قتل بھی سیاسی ہے کیونکہ سیاستدانوں کا قتل سیاسی ہی ہوتا ہے۔لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں وہ کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھا رہے ،،وہ سیاسی ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے اور نہ اسے خراب ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عدالتیں، میڈیا اور پارلیمنٹ بھی آزاد ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امریکی باشندے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے اور فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔