5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہزارہ کو صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، بابا حیدر زمان
جنگ نیوز -
خانپور…تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہزارہ کو صوبہ بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور اس کی مخالفت کرنے والا غدار ہے۔ خان پورمیں تحریک ہزارہ کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے جاری تحریک کے دوران جو لوگ جاں بحق ہوئے اس کی ذمہ داری نواز شریف پر بھی عائد ہوتی ہے۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ آئندہ ہزارہ میں وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو ہزارہ تحریک کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں میں بے گناہوں کو نشانہ بنارہا ہے،جس کے سبب حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ایک امریکی نے سرعام لوگوں کو قتل کردیا اور حکومت اس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔