تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

توہین رسالت قانون تبدیل نہیں کرنے دینگے،تحریک ناموس رسالت

جنگ نیوز -
لاہور…تحریک ناموس رسالت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں شریعت کا قانون چلے گا اور حکومت کو توہین رسالت کا قانون تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔۔لاہور میں تحریک ناموس رسالت ریلی سے خطاب میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام مغرب کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، غریب عوام نے اپنے مسائل سے زیادہ ناموس رسالت کے مسئلہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ آج ملک کا ایک ایجنڈا ناموس رسالت کا ایجنڈا ہے ،ناموس رسالت کے لئے ہر جمعہ کو مظاہرے کئے جائیں گے۔۔فضل الرحمان لاہور کے نوجوانوں کو خاک اور خون میں نہلانے والے امریکی کا معاملہ عدالت میں ہے،اس کا فیصلہ عدالت کو ہی کرنے دیا جائے ۔ جلسے سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ دنیا نائن الیون کے بعد تبدیل ہو چکی ہے،شمع رسالت کے پروانے کہتے ہیں دنیا اللہ کی ہے اورپاکستان میں شریعت کا رواج ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہو چکا ہے۔ مولانا ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ناموس رسالت پر کٹ مرے گا، حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اب فیصلے واشنگٹن کے بجائے افغانستان کے پہاڑوں میں ہو رہے ہیں ،، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ تحریک ناموس رسالت کے رہنما قوم کو اس کی منزل تک پہنچائیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.