تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیوس نے ممنوعہ اسلحہ استعمال کیا، سر عام پھانسی دی جائے، سینیٹر طلحہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ امریکی ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں وہ اسلحہ استعمال کیا ہے جس کے استعمال پر عالمی سطح پر پابندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت کار کے روپ میں بے گناہ شہریوں کا قاتل ہے جسے سرعام پھانسی دی جائے ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں سینٹر طلحہ محمودنے کہا کہا پشاور سے ایک امریکی کو ملک باہر کیا گیا تھا لیکن وہ اب دوبارہ پاکستان آ چکا ہے اور پاکستانی حکومت ان قاتلوں پشت پر کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت انکار کر تی ہے لیکن بلیک واٹر اور ایگزی پاکستان میں کھلے عام کاروائیاں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیٹو کی سپلائی لائن بند کرے کیونکہ ہمارے ملک سے بارود جاتا ہے جو ہم پر برستا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی انصاف کا دنیا میں بھانڈا پھوٹ گیا ہے ۔سینٹر طلحہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں حکومت از سر نو متحرک ہو ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.