تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرگودھا:وزیر مملکت کے اسکواڈ کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں وزیرمملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی کے اسکواڈ میں شریک گاڑی نے ایک شہری کو کچل دیا،،زخمی کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔۔پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی سرگودھا میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اسکواڈ میں شریک ڈبل کیبن گاڑی نے سول اسپتال کے قریب سڑک پار کرنے والے شہری کو کچل دیا،،زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم اگلے ناکے پر پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔۔ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت وزیرمملکت تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے تاہم رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ تقریب میں بیٹھے ہوئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.