5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افرادی قوت ہی پاک فضائیہ کا قیمتی اثاثہ ہے،ائیر چیف مارشل راؤ قمر
جنگ نیوز -
کراچی … سید منہاج الرب…پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے پی اے ایف بیس ملیر (کراچی) کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنوبی پاکستان کی ائیر ڈیفنس یونٹوں اور ائیر ڈیفنس نیٹ ورکس کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ائیر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے ائیرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری افرادی قوت ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ۔پاک فضائیہ اسی وجہ سے اپنے جوانوں اور ٹیکنیشنوں کی ٹریننگ اور تعلیم وتربیت پر پوری توجہ دیتی ہے، لہذٰا پاک فضائیہ اپنے تمام افراد کی فلاح وبہبود کا بھر پور خیال رکھے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ مطمئن افرادی قوت ہمیشہ مثبت نتائج فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی افرادی قوت کے تکنیکی علم میں اضافے کے لئے ان کی ٹریننگ اور ایجوکیشن کے قابلیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہیگی۔ یہ ہر ائیر مین کا فرض ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے اپنی حاصل کردہ ایجوکیشن اور ٹریننگ کو بروئے کار لائیں۔