تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عملاً نظر بند ہیں،عدالت سے رجوع کرینگے، شاہ زین بگٹی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اپنے گھروں سے عملا نظر بند کردیا گیا ہے اس کے خلاف وہ عدالت سے رجوع کریں گے ، تاہم انہوں نے اب بھی ڈیرہ بگٹی کی جانب اپنا لانگ مارچ موخر نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ زہری سے ان سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وہ اپنی ضلع بندی کے خلاف عدالت سے رجوع کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی جانا ان کا حق ہے اور انہوں نے اپنا لانگ مارچ موخر یا ملتوی نہیں کیا اور ہمارے خاندان کے افراد منگل کے روز ڈیرہ بگٹی جائیں گے، دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی ضلع بندی کے خلاف کل پیر کو ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، اپنی صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انہیں یہ باور کرایا ہے کہ صوبائی حکومت پر دباو تھا کہ ڈیرہ بگٹی لانگ نہ ہونے دیا جائے، دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ ان کے شاہ زین بگٹی سے ذاتی تعلقات ہیں اوروہ اسی حیثیت میں ان سے ملاقات کے لئے آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے لانگ مارچ نہ کئے جانے کے حوالے سے انہیں بتایا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اللہ خیر کرے گا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم صوبائی وزیر داخلہ کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سے بکتر بند گاڑیاں ہٹالی گئیں اور پولیس کی نفری کو بھی کم کردیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.