5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈرون حملوں سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں،فوری بند کئے جائیں،فیصل کنڈی
جنگ نیوز -
ٹانک…ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہھ کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں کیونکہ ڈرون حملوں سے امریکہ کے خلاف عوام میں روز بروز نفرت بڑھتی جارہی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امریکہ کے فاٹا کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کرکے اپنے خلاف عوام میں نفرت میں روز بروز اضافہ کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹانک کے علاقے مجید خان کورونہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 69کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہے اور اس سلسلے میں پارلے منٹمیں متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جائے تو حکومت جب چاہے اس کا استعمال کرسکے۔