5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیوس تکنیکی عملے کا رکن ہے، استثنیٰ حاصل ہے، امریکی سفارتخانے کا اصرار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ لاہور میں گرفتار ریمنڈ ڈیوس امریکی سفارتخانے کا تکنیکی اور انتظامی عملے کا رکن ہے اور ویانا کنونشن کے آرٹیکل 37کے تحت اسے استثنیٰحاصل ہے ۔ امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں گرفتارامریکی سفارتکار امریکی سفارتخانے کا رکن ہے ۔ترجمان کے مطابق ریمنڈ ڈیوس امریکی سفارتخانے کے ٹیکنیکل اور انتظامی عملے کا رکن ہے۔بیان کے مطابق امریکی سفارتخانے کے عملے کا رکن ہونے کی وجہ سے ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنٰی حاصل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ویانا کنونشن دنیا بھر میں سفارتکاروں کو استثنٰی فراہم کرتا ہے۔ویانا کنونشن کے آرٹیکل37 کے تحت سفارتخانے کے تکنیکی اور انتظامی عملے کو بھی وہی استثنٰی حاصل ہوتا ہے جو سفارتکاروں کو حاصل ہوتا ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں گرفتار امریکی سفارتکار کو بھی استثنٰی حاصل ہے اور اسے ویانا کنونشن کے تحت قانونی طورپر گرفتارنہیں کیا جاسکتا ۔