تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر داخلہ رحمن ملک کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمنملک اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبے میں صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو رواں رکھنے اور بھتہ مافیا کی سرکوبی کے لئے اقدامات مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں امن و امان کی صورت حال، اتحادی جماعتوں کے درمیان مفاہمتی عمل سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر پر تبادل خیال ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اتفاق کیا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کی ترقی و خوش حالی پورے ملک کی خوش حالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر اتفاق کیاگیا کہ مل جل کر تمام چیلنجز کا سامنا کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں بہتر صورت حال کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.