5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اداکارہ پریٹی زنٹا آج36 ویں سالگرہ منارہی ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی ... بولی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی راج کرنے والی حسین اداکارہ پریٹی زنٹا آج36 ویں سالگرہ منارہی ہیں ۔ بھولی بھالی شخصیت اور دل کش مسکراہٹ کی حامل پریتی زنٹا1975 میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے 1998 میں اپنی پہلی فلم دل سے ، میں منفرد اداکاری کے ذریعے اپنا مقام بنالیا ۔ان کی کامیاب ترین فلموں میں دل چاہتا ہے ، کوئی مل گیا، کل ہو نہ ہو، سلام نمستے، سنگھرش ، مشن کشمیر، چوری چوری چپکے چپکے، سولجر اور کبھی الوداع نہ کہنا جیسی کئی سپرڈوپر ہٹ موویز شامل ہیں۔ بالی وڈ کی من موہنی صورت والی اس اداکارہ کو سن دو ہزار تین میں فلم کل ہو نہ ہو میں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔ یہی نہیں دو ہزار آٹھ میں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں فلم ہیون آن ارتھ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی پریٹی زنٹا کے حصے میں آیا ۔