تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

” اسانج کو سی آئی اے سے بچنے کیلئے بوڑھی عورت کا روپ دھارنا پڑا“

جنگ نیوز -
لندن ... وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکی سی آئی اے کے ایجنٹوں سے بچنے کے لیے بوڑھی عورت کا روپ دھارنا پڑا ۔ایک برطانوی اخبار نے جولین اسانج کی سوانح عمری کے کچھ اقتباسات شائع کئے ہیں ۔ ان اقتباسات کے مطابق وکی لیکس کے انکشافات کے بعد امریکا میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں نے جولین اسانج پر جاسوسی کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا ، اسی دوران جب جولین اسانج برطانیہ میں تھے تو انھیں شک ہوا کہ سی آئی اے کے ایجنٹ ان کا پیچھا کر رہے ہیں ، سی آئی اے ایجنٹوں کو چکما دینے کے لیے جولین اسانج کو بوڑھی عورت کا روپ دھارنا پڑا اور وہ دو گھنٹے تک اسی حلیے میں رہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.