5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیوگو شاویز نے مصر کے بحران میں امریکی کردار کو شرم ناک قراردیدیا
جنگ نیوز -
کراکس ... وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے مصر کے بحران میں امریکا کے کردار کو شرم ناک قرار دیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی پر بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا کردار منافقانہ ہے ۔ امریکا دنیا بھر میں پہلے اپنے من پسند نام نہاد مضبوط لیڈروں کی حمایت کرتا ہے اور پھر انہیں تنہا چھوڑ دیتا ہے ۔ ہیوگو شاویز نے کہا کہ انہوں نے مصر اور عرب دنیا میں مظاہروں پر لیبیا کے رہنما معمر قذافی اور شام کے صدر بشار الاسد سے بات کی ہے ۔ مصر کی صورتحال پیچیدہ ہے ۔ اب واشنگٹن اور بعض یورپی ممالک سے بیانات آرہے ہیں اور صدر قذافی نے بھی اسے شرم ناک قرار دیا ہے ۔ ہیوگو شاویز کا کہنا ہے کہ مصر کی قومی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہئے ۔