تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا : اسلامک سینٹر کی پارکنگسے ایک شخص گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

جنگ نیوز -
امریکا : اسلامک سینٹر کی پارکنگسے ایک شخص گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

ڈیٹرائٹ…امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس نے اسلامک سینٹر کی پارکنگ سے ایک شخص کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے تریسٹھ سالہ راجر اسٹاک ہام کو ڈیٹرائٹ کے نواحی علاقے ڈیئر بورن میں اسلامک سینٹر آف امریکا کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ابتدائی سماعت کے دوران اس پر دہشت گردی کے خطرے کی غلط اطلاع دینے اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتاری سے پہلے راجر اسٹاک ہام نے ایک بار میں گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسجد کو نقصان پہنچانے جارہا ہے ۔ بار کے ایک ملازم نے اس کا پیچھا کیا اور پولیس کو اس کے عزائم کی اطلاع دی ۔ راجر اسٹاک ہام کو 4 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.