5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصرکی فوج کاکردار قابل تعریف ہے ،امریکا
جنگ نیوز -
مصرکی فوج کاکردار قابل تعریف ہے ،امریکا
واشنگٹن…امریکا نے مصر کی موجودہ صورت حال میں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر مصری فوج کی تعریف کی ہے ۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چئیرمین ایڈمرل مائیک مولن نے مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سمیع عِنان کو فون کیا ۔ انہوں نے مصر کی صورت حال پر بات چیت کی اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ امریکی ترجمان کے مطابق ایڈمرل مولن نے مصری فوج کے پیشہ ورانہ رویئے کی تعریف کی ۔ دونوں فوجی کمانڈروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پارٹنر شپ جاری رہے گی ۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے بھی مصری وزیر دفاع فیلڈ مارشل حسین طنطاوی کو فون کیا ۔ تاہم پینٹا گون نے ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل نہیں بتائی ۔