تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوات:مٹہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ،6شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سردان میں شدت پسندوں کی موجودگی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ کے بعد چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.