تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیرہ مراد جمالی ،گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا

جنگ نیوز -
مراد جمالی …ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پیروپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیزمواد سے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے اوچ گیس فیلڈ سے اوچ پاور پلانٹ کی طرف جانے والی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا۔ دھماکا خیزمواد پائپ لائن کے اندرونی حصے میں نصب کیا گیا تھا۔۔ تاہم تعلقہ حکام نے امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا ہے جو آج سے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیں گی۔ دوسری جانب تھانہ میرحسن میں پائپ لائن کو تباہ کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق اوچ پاورپلانٹ کی متبادل لائن ہونے کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.