تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایل ایچ ڈبلیو احتجاج، سندھ میں پولیو مہم دو دن کیلئے ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی…لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کی وجہ سے محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں آج سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم بدھ تک ملتوی کر دی ہے ۔سیکریٹری صحت سندھ ہاشم رضا زیدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیڈی ہیتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا تھا،، اس دوران انہوں نے آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔ سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں تئیس ہزار کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں ، اگر پولیو مہم آج سے شروع کی جاتی تو لیڈی ہیلتھ ورکرز اس میں حصہ نہیں لے پاتیں ۔ انہیں انسداد پولیو مہم میں شریک رکھنے کے لیے مہم دو روز تک ملتوی کردی گئی ہے اور اب یہ مہم بدھ سے شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.