5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی شہری پر پاکستانی قوانین کے مطابق مقدمہ چلے گا، راجہ ریاض
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ…سینیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے ہاتھوں پاکستانیوں کے قتل کامقدمہ پاکستانی قوانین کے مطابق ہی چلایا جائے گا۔وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی وزیر نیلم جبار کی رہائش پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کو بچانے کے لئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور دونوں پارٹیوں کے موقف کی تفتیش کے بعد ایجنسیاں کسی نتیجے پر پہنچیں گی۔ راجہ ریاض احمد نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سعید اختر کو پارٹی عہدہ سے فارغ کردیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مال حاجی محمد اسحاق اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔