تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سگریٹ نوشیکے باعث یورپی مردوں کی شرح اموات میں اضافہ

جنگ نیوز -
گلاسگو…فارن ڈیسک…یورپ میں خواتین کی نسبت مردوں کی شرح اموات زیادہ ہیں ان ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ٹوبیکو کنٹرول جریدے نے اسکاٹ لینڈ سائنسدانوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپ کے تیس ممالک کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ مردوں کی ہلاکتیں عورتوں سے دگنی ہیں۔سگریٹ نوشی کے سبب سانس کے اعضاء کا کینسر اور عارضہ قلب میں مبتلا ہونا ہے جب کہ شراب نوشی سے جگر تباہ ہوجاتا ہے سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے اموات کی شرح60اور40کی ہے۔ سائنس دانوں نے 2005سے یورپ کے تیس ممالک کے اعداد وشمار شامل کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.