5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا سیلاب کے بعد سمندری طوفانوں کی زد پر ، ایک آگیا، ایک تیار
جنگ نیوز -
کینبرا…آسٹریلیامیں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے بعد زندگی ابھی معمول پر نہیں آئی کہ ملک کے مغربی حصے میں سمندری طوفان انتھونی نے بھی تباہی مچادی۔ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے اٹھنے والے طوفان انتھونی کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں اور بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،لوگ گھروں میں قید ہوگئے۔طوفانی ہواؤں سے مکانات کو نقصان پہنچا،درخت اور بجلی کے کھمبے جڑوں سے اکھڑ گئے اور اکثر علاقے بجلی غائب ہونے سے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔حکام کے مطابقVanuatuکے ساحل پر بننے والا ایک اور سمندری طوفان یاسی کیٹیگری فور میں تبدیل ہوکرشدیدتباہی مچاسکتاہے۔