5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور ڈویژن میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہور ڈویژن میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔لاہور قصور شیخوپورہ اور دیگر علاقوں میں پیر اور منگل کو سی این جی کا ناغہ کیا جاتا ہے جسے اصولی طور پر صبح چھ بجے شروع ہونا چاہیے لیکن رات بارہ بجے ہی گیس ملنا بند ہوجاتی ہے جس سے گاڑیوں والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ جن لوگوں نے گاڑیاں پٹرول سے سی این جی پر منتقل کی ہیں ان کو اضافی اخرجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ صارفین نے سوئی ناردرن گیس کی انتظامیہ سے لوڈ شیڈنگ جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔