5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شادی سے قبل فٹنس کیلئے فکرمند کیٹ میڈلٹن نے ساس کا جم جوائن کرلیا
جنگ نیوز -
لندن …کیٹ مڈلٹن کی شادی کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، فٹنس کے حوالے سے فکرمند ہوتی جارہی ہیں۔اسی لیے تو انہوں نے اپنی ساس لیڈی ڈیانا کا جم جوائن کرلیا ہے۔ کیٹ ان دنوں اسی جم میں نظر آرہی ہیں جہاں کبھی لیڈی ڈیانا اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے جاتی تھیں۔ جم ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن لندن کے ہاربر کلب میں ایکسرسائز کرتی نظر آتی ہیں۔ ہاربر کلب میں تین سوئمنگ پولز ، ان ڈور ٹینس کورٹ ، بیوٹی پارلر اور ایک ہیئر سیلون ہیں۔ پرنسز ڈیانا نے یہ جم 1993میں جوائن کیا تھا ۔ جہاں وہ اپنے ذاتی ٹرینر کے ساتھ آتی تھیں۔ اور اس جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے ڈیانا کی کئی تصاویر اخبارات میں بھی شائع ہوئیں تھیں اور اب شاہی خاندان کی ہونیوالی بہو اپنی ساس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ہاربر کلب پہنچی ہیں۔لگتا یہی ہے کہ کیٹ اپنی ساس سے بہت متاثر ہیں، اور ان جیسا ہی بننا چاہتی ہیں۔