تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی کو دو روز کیلئے بند

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ملتان ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، وہاڑی ، راجن پور ، خانیوال اور چیچہ وطنی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح6 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح صارفین کیلئے کھول دیا جائیگا ۔سی این جی کی بندش سے ملتان ریجن کے2 سو6 سی این جی اسٹیشنز دو روز تک بند رہیں گے جس سے ان کے مالکان کے کاروبار کو ہر ہفتے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دوسری جانب صارفین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ مالکان بھی سی این جی دو روزہ بندش پر ہر ہفتے کرایوں میں دو روز کیلئے اضافہ کر دیتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.