5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب ایک اور دھماکا
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں آج ایک اور دھماکا ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس کی موبائل کے قریب دھماکا ہوا ۔ اس سے قبل آج صبح کوہاٹ روڈ پر ڈی ایس پی بڈھ بیر رشید خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔