تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاورخودکش حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5افراد شہید، 15زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر خود کش حملے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر رشید خان سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔صوبائی دارالحکومت میں سال کے پہلے مہینے میں یہ دہشت گردی کی چوتھی واردات ہے،ڈی ایس پی بڈھ بیر رشید خان کی گاڑی جونہی قمردین گڑھی میں وخو پل کے نیچے پہنچی ۔ ایک پیدل خود کش نوجوان نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈی ایس پی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور رشید خان ،ڈرائیور امین جان، محافظ شیررحمان اور دوراہ گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں اور سات زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیئے گئے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق سات زخمیوں میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ آٹھ زخمیوں کو سٹی اسپتال کوہاٹ روڈ پر مرہم پٹی کے بعد فارع کردیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلوراور ضلعی حکام نے اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذہے ۔صوبائی وزرا اورپولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اوردہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں سات کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.