5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کرینگے، شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے صوبہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے باہمی افہام وتفہیم سے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان یہ ملاقات گورنر پنجاب کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر اب مل جل کر کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گورنر نے انہیں کابینہ کے ساتھ گورنر ہاؤس کھانے پرمدعو کیا ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینا یا نہ دیناوفاقی حکومت کا کام ہے۔