تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عدنان سمیع کے گانے کی آن لائن ریکارڈنگ ،لاکھوں افراد کی شرکت

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کے مشہور گلوکار عدنان سمیع خان آجکل اپنے نئے البم کے گانوں کی لائیو ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہیں سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کوبھی ان ریکارڈنگز کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔اس سلسلے میں اپنے والد کے نام سے منسوب گانےMain Tere Paas Hoonکی ریکارڈنگ پچھلے ہفتے کی گئی۔اس ریکارڈنگ کی خاص بات یہ رہی کہ عدنان سمیع کی پیشکش پر بیحد پُرجوش تقریباً4لاکھ 75ہزار مداحوں نے انکے ساتھ اس گانے کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ اس گانے کی ریکارڈنگ میں مداحوں کی ریکارڈ شرکت کے بعد اب عدنان نے اپنے البم کے کئی گانے مداحوں کے نام کردیے ہیں اور ان کی ریکارڈنگ بھی وہ لائیو مداحوں کے ساتھ ہی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.