تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوئٹزرلینڈ :نوجوان خواتین میں ووٹ دینے کی شرح میں نمایاں کمی

جنگ نیوز -
برن…فارن ڈیسک…سوئٹزرلینڈ میں نوجوان خواتین میں ووٹ دینے کی شرح میں نمایاں کمی ہو گئی ہے جب کہ نوجوان مردوں میں دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ سویٹزرلینڈ کے اخبار’سویس انفو“ کے مطابق سویٹزر لینڈ کی نوجوان خواتین بہت کم حق رائے دہی استعمال کرتی ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق سویٹزر لینڈ میں18سے29 برس کی عمر کی خواتین کی ووٹ دینے کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔جب کہ نوجوان مردوں میں دائیں بازو کی پارٹیوں کو ووٹ دینے کا رجحا ن بڑھ رہاہے۔1995میں نوجوان مردوں کا دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینے کی شرح16فی صد تھی جب کہ2007میں36فی صد ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.