5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہد آفریدی کوورلڈ کپ کیلئے کپتان برقرار رکھنے کافیصلہ
جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے نیوزی لینڈ میں سینئرز کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کی،جس میں ورلڈ کپ کیلئے شاہد آفریدی کو ہی کپتان برقرا ررکھنے پر اتفاق کیا گیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاہد آفریدی کی دھواں دھار اننگز نے پی سی بی حکام کو بھی مجبور کردیا کہ ورلڈ کپ کیلئے کپتانی کا تاج آفریدی کے سرپر ہی سجایا جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے نیوزی لینڈقومی ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں ، منیجر کوچ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ ملاقاتیں کی،جس میں شاہد آفریدی کے رویہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اب تمام معاملات طے ہوگئے ہیں ،شاہد آفریدی سے سینئر کھلاڑیوں کو جو شکایتیں تھیں وہ بھی دور ہوگئیں ہیں۔اسی لیے چیئرمین پی سی بی نیوزی لینڈ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے جمعرات کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد ورلڈ کپ کیلئے کپتان کا اعلان کردیا جائیگا۔