5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس ،مصر میں احتجاج: خلیجی ممالک کے حصص بازاروں میں مندی
جنگ نیوز -
دبئی … تیونس کے بعد مصر میں جاری حکومت وقت کیخلاف مظاہرے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث خلیجی ممالک کے حصص بازاروں میں مندی دیکھی گئی ۔ خلیجی ممالک کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ دبئی فنانشیل مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغازپر4 اعشاریہ32 فی صد کمی کے بعد1543 پر بند ہوئی، کویت اسٹاک ایکسچینج122 پوائنٹس کمی کے بعد6 ہزار822 پوائنٹس پر بند ہوا۔ قطر ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر2 اعشاریہ95 فیصد ، اومان سکیورٹیز ایکسچینج میں3اعشاریہ02 فیصد اور بحرین اسٹاک مارکیٹ میں1 اعشاریہ43 فی صد کی کمی دیکھی گئی جبکہ سعودی عرب کے حصص بازاروں میں ہفتے کے روز6 فیصد سے زائد کمی کے بعد اتوار کے روز استحکام دیکھا گیا ۔