5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیلاب متاثرین کیلئے ڈونرز کے 56فیصد وعدے پورے ہوچکے، ندیم احمد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈپٹی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل)ر( ندیم احمد نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈونرز کے56 فیصد وعدے پورے ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد بین الاقوامی برادری اور امدادی اداروں نے ایک ارب93کروڑ ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ریلیف کے مرحلے کے لیے اس رقم کا56 فیصد امداد اور امدادی سامان کی شکل میں پاکستان آیا۔ انہوں نے بتایاکہ اب ڈونرز سے تعمیرات، زراعت، انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں الگ الگ تعاون طلب کیا جائیگا۔زرعی شعبے میں بروقت تعاون کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں95 فیصد زمین پر کاشت کی گئی،جہاں پانی کھڑا تھا وہاں بھی خصوصی نوعیت کے بیج فراہم کیے گئے۔