5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت سندھ نے 12مشیر فارغ کردیئے، وزرابھی کم کرنے پر غور
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے بارہ مشیران کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ وزرا کی فوج میں بھی کمی پر غور کیا جارہاہے۔ ان مشیروں کو اٹھارہویں ترمیم کے تحت فارغ کیا گیا ہے فارغ کئے جانیوالوں میں امتیاز شیخ،محمد صدیق ابو بھائی،شرمیلافاروقی،جہانگیرخانجی،دھنشاانکل سریا،غلام قادر ملکانی، بابر لغاری، کامران دیھن،مفتی فیروزالدین ہزاروی، سردار عامر بھٹو،جمیل سومرو، وقاص ملک شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ کے باقی رہ جانے والے مشیران میں قیصر بنگالی، زبیرموتی والا، خواجہ اظہار الحسن اور راشد ربانی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹھارہویں ترمیم اور اخراجات میں کمی کی روشنی میں سندھ کابینہ کے وزرا کی فوج میں بھی کمی پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔