تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ڈی ایس پی سمیت 6افراد شہید

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کا صوبائی دارالحکومت پشاور یکے بعد دیگر دو دھماکوں سے لرز اٹھا۔ وخو پل اور تاج آباد دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے ۔پشاور میں پہلا دھماکا کوہاٹ روڈ پر وخو پل کے نیچے اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی صدر سرکل رشید خان کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی ۔ خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب پہنچ کو خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس میں ڈی ایس پی رشید خان، ان کے ڈرائیورامین جان اور محافظ شیر رحمان سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ، سات زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں تین کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ابھی دھماکے کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ تاج آباد کے مقام پر پولیس وین کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے ایک پولیس اہلکار ناصر جاں بحق اورچار زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.