5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر میں بحران: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور…مصر میں جاری سیاسی عد م استحکام اور سوئز کینال کے ذریعے ہونے والی رسد میں تعطل کے خدشات کے باعث ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران نیو یارک سوئٹ خام تیل مارچ کے سودے37 سینٹس اضافے کے بعد89ڈالر71سینٹس فی بیرل،جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ خام تیل مارچ کے سودے18 سینٹس کمی کے بعد99 ڈالر60 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیونس کے بعد مصر میں ہونیوالے سیاسی عدم استحکام کا اثر دوسرے کم تیل پیدا کرنیوالے ممالک پر بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔