5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دہشت گردوں کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے،بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا کے سینئروزیر بشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاہم دہشت گردوں کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔پشاور میں کوہاٹ روڈ پرخود کش دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر بلور نے کہا کہ دہشت گردوں کو آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔ بشیر بلورنے کہا کہ ڈی ایس پی رشید پر حملہ پشاور کے علاقہ متنی اور اورک زئی ایجنسی میں کئے جانے والے آپریشن کا ردعمل ہے۔ سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا کہ اس پر چار حملے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہتھیار ڈالنے والوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔