تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پارلیمانی کمیٹی آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پارلیمانی کمیٹی برائے پٹرولیم آج اپنے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم پیٹرول قیمتوں میں5 روپے فی لیٹر اضافے کو انلینڈ فریٹ مارجن کو ڈی ریگولیٹ کرکے جذب کرنے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم اس بارے میں مختلف آپشنز کمیٹی کو پیش کریگی جن میں قیمتوں میں اضافہ جذب کرنے کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیمڈ ڈیوٹی ختم کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ فی الحال ریفائنریز ڈیزل پر7.5 فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی حاصل کررہی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت پر سیاسی اور عوامی دباؤ کی نوعیت پر منحصر ہے اور کمیٹی کے ممبران حکومت سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.