5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عطا آباد جھیل کے اطراف دفعہ144نافذ،کشتیاں چلانے پر پابندی
جنگ نیوز -
ہنزہ…ہنزہ میں عطاآباد جھیل کے اطراف میں دفعہ144 نافذ کرکے جھیل میں کشتیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ۔گزشتہ روز ہنزہ کے علاقے گلمت سے عطا آباد جانے والی مسافر کشتی ششکٹ کے قریب برفانی تودوں میں پھنس گئی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ستائیس افراد سوار تھے، تاہم تمام افراد کو آرمی نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکلا لیا تھا،جس کے بعد آج ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج نے جھیل کے اطراف میں دفعہ144 نافذ کرکے جھیل میں ہر قسم کی کشتیاں چلانے پر پابندی عائد کردی ہے،جس کے بعد بالائی ہنزہ گوجال کا ہر قسم کا رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے اور ہزاروں لوگ علاقے میں محصور ہیں۔