تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصری مظاہرین بدستور بے قابو، کرفیو کا دورانیہ ایک گھنٹے بڑھادیا گیا

جنگ نیوز -
قاہرہ …حسنی مبارک کوصدارت سے ہٹانے کیلئے مظاہرے کر نیوالے مصری عوام کا غم و غصہ کم نہیں ہوا۔ کرفیو کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حالات پر قابو پانے کے حکومت نے کرفیو کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔کرفیو اور فوج کے گشت کے باوجودقاہرہ میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔صدر حسنی مبارک سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرنیوالے مشتعل عوام سڑکوں پر موجود ہیں۔جلاؤ گھیراؤ کی وجہ سے قاہرہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے ۔مظاہرین نے گزشتہ روز یومِ احتجاج منایا۔قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امن کے نوبل انعام یافتہ اور اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا کہ تبدیلی ضرور آئیگی لیکن اس کیلئے سب کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔محمد البرادعی کو اخوان المسلمین سمیت پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے نامزد کیا ہے۔ مظاہروں سے پریشان حکومت نے قاہرہ،اسکندریہ اور سوئز میں کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔تاہم مظاہرین کوکرفیو کی پرواہ نہیں۔چھ روز سے جاری پر تشددمظاہروں میں سو سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔مصر کی صورتحال پرمختلف ممالک نے تشویش ظاہر کی ہے۔امریکا سمیت کئی ملکوں کے شہریوں نے اپنی حکومتوں کی ہدایات کے بعد مصرسے نکلنا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج برسلز میں ہورہا ہے جہاں مصر کی صورتحال پر بھی غور کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.