تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریکوڈک کیس: ابتدائی معاہدہ پڑھ کر شرم آتی ہے، جسٹس رمدے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رکوڈک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دئے ہیں کہ ابتدائی معاہدہ میں لکھا ہے کہ کنٹریکٹ لینے والی غیرملکی کمپنی ، حکومت بلوچستان کو ہدایات دے گی، اسے پڑھ کر شرم آتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے کہ بطور پاکستانی کس گھٹیا انداز میں سرنڈر کیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رکوڈک کیس کی سماعت کی۔ بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل نے کہا کہ رکوڈک کی فزیبلٹی رپورٹ پر حکومت بلوچستان کو سنجیدہ تحفظات ہیں ، حکومتی ماہرین نے رپورٹ کا تجزیہ کیا ہے، یہ صرف 6 مربع کلومیٹر کی ہے جبکہ تمام علاقہ450 مربع کلومیٹر ہے۔ ایک درخواست گزار وکیل رضاکاظم نے تجویز دی کہ فزیبلٹی رپورٹ کے تجزیہ کے لئے کمیشن بنایا جائے۔ ٹی سی سی کے وکیل فخرالدین جی ابراہیم نے دلائل میں کہا کہ فزیبلٹی رپورٹ خفیہ دستاویز ہوتا ہے یہ کسی پرائیویٹ پارٹی کو نہیں دیاجاسکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.