تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زیادہ ٹی وی دیکھنے سے بچوں میں کمیونی کیشن مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن …حالیہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے اور کم باتیں کرنے سے بچوں میں کمیونی کیشن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ٹی وی اور کمپیوٹر کے سامنے گھنٹوں گذار دینے والے بچوں کی بولنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے لندن میں ہونیوالی ایک ریسرچ میں۔ جس میں چھ ہزار لوگوں سے سروے کیا گیا۔ ہر چھ میں سے ایک والدین نے یہ تسلیم کیا کہ کم باتیں کرنے اور زیادہ ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہونے لگتی ہے۔اکیاون فیصد والدین کاکہنا ہے کہ اگر والدین بچوں سے زیادہ بات چیت نہ کریں تو بھی ان کی کمیونی کیشن کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔اس سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ تر لوگ اس بات کی اہمیت سے واقف ہیں کہ بچے کا بولنا ایک سنگِ میل ہے ، جس تک پہنچنا بچے کے لیے بہت ضروری ہے۔مستقل ٹی وی سوئچ کرنا ، شور مچاتے بہن بھائی اور بلند آوازیں بچے کی زبان دانی کی صلاحیت میں تیزی سے رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.