5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے پاسپورٹ واپس کر دیے گئے
جنگ نیوز -
لاہور…ایف آئی اے نے کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے پاسپورٹ واپس کر دیے ہیں اورانہیں برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔کرکٹر ذوالقرنین حیدرچند ماہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کیلیے درخواست دے رکھی ہے۔دو روزقبل ان کی اہلیہ شازیہ نے اپنی دو بیٹیوں زہرہ اور فضہ کے ساتھ برطانیہ جانا چاہا تاہم لاہورایئرپورٹ پر حکام نے انہیں روک دیا اوران کے پاسپورٹ قبضے میں لے لیے تھے۔ایف آئی اے حکام نے ذوالقرنین کی اہلیہ شازیہ اور دو بیٹیوں کے پاسپورٹ انہیں واپس کر دیے ہیں اور ویزوں کیلئے برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ویزوں کا فیصلہ برٹش ہائی کمیشن کریگا ۔