تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میڈیا پربھی دائیں بازو کے صحافیوں کا قبضہ ہو گیا ہے ،فوزیہ وہاب

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت قانون کے حوالے سے حقیقت پسندانہ دلائل کوئی بھی سننے کیلئے تیار نہیں جبکہ میڈیا پربھی دائیں بازو کے صحافیوں کا قبضہ ہو گیا ہے ۔کنئیرڈکالج لاہور کے ریڈیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ وہاب نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ زیر تفتیش ہے، اس کی امریکا حوالگی کافیصلہ ، دفترخارجہ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کوئی ٹیکس چور نہیں ،جنہوں نے اثاثے چھپائے یا ٹیکس چوری کیا ،ان کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ فوزیہ وہاب نے کہا کہ پاکستان کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے،پچھلے تیس برسوں میں میڈیا پردائیں بازو کے جرنلسٹ قابض ہو گئے ہیں جوانتہا پسندی میں آگے چلے گئے اورناموس رسالت قانون پر کوئی بھی ، دلیل کے ساتھ بات سننے کو تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.