تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت کانجی شعبے کے تعاون سے پرائیویٹ فریٹ ٹرین چلانے کا ارادہ

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت نجی شعبے کے تعاون سے پرائیویٹ فریٹ ٹرین چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو پاکستان ریلویز کے بچھائے گئے نیٹ ورک کو استعمال کریں گی۔ انفرا سٹرکچر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فزیبلٹی کے منتظم اعلیٰ عادل انور کے مطابق ادارے نے پاکستان ریلویز کے تعاون سے نجی شعبے کو منصوبے میں اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے ۔اس منصوبے کے تحت نجی کمپنیاں پاکستان ریلویز کی لائنوں پر اپنے انجن اور بوگیوں کا استعمال کریں گی اور نجی پارٹیاں پاکستان ریلویز کو ٹریک استعمال کرنے کی مد میں ادائیگیاں کریں گی جو پہلے سے طے شدہ عرصے کے لیے ہوگا۔پاکستان ریلویز کے پاس اضافی انفراسٹرکچر موجود ہے، جس کو استعمال کرکے فیکٹریوں کو خام مال کی رسد باآسانی ہو سکے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.