5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کو رہا یا امریکا کے حوالے نہ کیاجائے، سپریم کورٹ میں پٹیشن
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں شہریوں کے قتل کیس میں گرفتار امریکی ریمنڈڈیوس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے ۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن، آئین کے آرٹیکل184 تین کے تحت دائر کی ، اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور امریکی سفارت خانے نے اسے سفارت کار بھی غلط طور پر قرار دیاہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا یا امریکا کے حوالے نہ کرنے کا حکم دیا جائے ۔