تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خوف و دہشت سے بھرپور نئی فلم دی رائٹ کاباکس آفس پر قبضہ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …خوف و دہشت سے بھرپور ہولی وڈ کی نئی فلم دی رائٹ نے اس ہفتے باکس آفس پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکار انتھونی ہاپکنز کی اداکاری اور سسپنس سے بھرپور فلم دی رائٹ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔وارنر برادرز پکچرز کی پیش کی گئی فلم میں انسان اور شیطانی قوتوں کے درمیان مقابلہ دکھایا گیا ہے۔دی رائٹ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.