تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈڈیوس کواستثنا حاصل ہواتوامریکاکے حوالے کرناپڑیگا، سردار آصف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل ہے تو اسے امریکا کے حوالے کرنا پڑے گا، اس صورت میں ریمنڈ کے خلاف کیس امریکا میں ہی چلے گا۔وہ اسلام آباد جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ سردار آصف احمد علی کا کہنا تھ اکہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو استثنا حاصل نہیں تو اس کا ٹرائل پاکستان میں ہی قانون کے مطابق ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے، اسے استثنا نہیں تھا اس لئے کیس امریکا میں چلا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.