5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان میں رہائش پذیر کوئی بھی غیرملکی وی آئی پی نہیں،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرقانون وانصاف ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر کوئی بھی غیرملکی وی آئی پی نہیں اور قانون توڑنے والوں کو کٹہرے میں کھڑاہونا پڑیگا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار دیربالاکے وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے جہاں تمام غیرملکی سفارتکاروں کو اگرایک طرف آئینی تحفظ حاصل ہے تو دوسری جانب قانون کی نظرمیں سب برابرہیں۔ بابراعوان نے اس موقع پر دیربالا میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کا اعلان کیا اور دیربالا کی ڈسٹرکٹ بار کیلئے بیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ۔