5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرحکومت پرکوئی دباؤ نہیں،رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرحکومت پرکوئی دباؤ نہیں ہے میرٹ پرفیصلہ کیاجائے گاجبکہ ولی خان بابرشہید کے قتل کی تحقیقات ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ کی سربراہی میں کوسٹ گارڈ،رینجرز اوردیگر اداروں کے حکام کا اجلاس ہو ا جس میں ڈی جی رینجرز نے پولیس کے اختیارات ملنے کے بعد رینجرز کی کارکردگی سے آ گاہ کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے بتایاکہ ریمنڈ ڈیوس سے متعلق امریکی حکام کے موقف کاوزارت خارجہ جائزہ لے رہی ہے۔ان کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ولی بابرکے قتل کی تحقیقات ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے سوال پران کاکہناتھاکہ درخواست آئی تودیکھیں گے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ ڈیزل ایران سے اسمگل ہوکر پاکستان آرہا ہے،جس کی روک تھام کے لئے وہ خود کوسٹل ایریازکادورہ کریں گے۔