5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان :7اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم شروع
جنگ نیوز -
کوئٹہ....بلوچستان کے سات اضلاع میں آج سے انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم شروع ہوگئ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مباقب پولیو مہم شروع کئے جانے والے اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، نصیرآباد،جعفرآباد،چاغی اور ضلعہ لسبیلہ شامل ہیں،ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے تقریباً8سو82ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ایک ہزار7سو سے زائد کارکنان اور رضا کار کوئٹہ میں چار لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ کوئٹہ میں بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، ایئرپورٹ اورشہروں کے داخلی و خارجی راستوں میں پولیو ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بعض تعلیمی ادارے اور مضافاتی علاقوں میں چند افراد پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں اوروالدین کو روک رہے ہیں اور اس سلسلے میں منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ایسے افراد مستقبل کے معماروں کو پولیو کے موذی مرض سے بچانے کی بجائے پولیو قطرے پلانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔